اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناء  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بات چیت کا محور تجارت، کامرس، کنیکٹیوٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہا۔ نائب وزیراعظم  نے کہا  پاکستان علاقائی ترقی اور اجتماعی بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی شخصیت بیرونس نوشینہ مبارک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026ء کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے عمل کی راہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر حماس کی پیشرفت پہ گفتگو
  • اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
  • ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں
  • اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس