فرانسیسی وزیراعظم نے 26 روز بعدہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے سیبسٹین لاکورنو کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی۔
اس کے بعد صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">