جگوار لینڈ روور: برطانیہ کی منتحب فیکٹریوں میں پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے جگوار لینڈ روور نے تقریباً 6 ہفتے کی بندش کے بعد کچھ فیکٹریوں میں پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، یہ بندش ایک بڑے سائبر حملے کے بعد کی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جگوار لینڈ روور نے چھوٹے پارٹس سپلائرز کی مدد کے لیے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پیداوار کی بحالی کے مرحلے کے دوران کچھ کمپنیوں کو پیشگی ادائیگی کریں گے تاکہ وہ اپنے پارٹس کی سپلائی بحال رکھ سکیں، ان کا کاروبار ہفتوں سے بند ہونے کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔
یہ لگژری کار ساز ادارہ برطانیہ میں تین فیکٹریاں چلاتا ہے، جو بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز کی ملکیت ہے، مجموعی طور پر روزانہ تقریباً ایک ہزار گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں، ماہرینِ معیشت نے خبردار کیا تھا کہ طویل بندش ملک کی مینوفیکچرنگ پیداوار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
جگوار لینڈ روور برطانیہ میں اس سال کے دوران ہیکرز کے نشانے پر آنے والی تازہ ترین بڑی کمپنی ہے، اس سے قبل ملک کے ایک بڑے ریٹیلر مارکس اینڈ اسپینسر کو تقریباً 30 کروڑ پاؤنڈ (تقریباً 40 کروڑ ڈالر) کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا تھا، جب ایک سائبر حملے کے بعد اسے اپنی آن لائن دکان دو ماہ کے لیے بند کرنی پڑی۔
یہ واقعات عالمی کاروباری اداروں کی بڑھتی ہوئی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں، جو جدید اور بار بار ہونے والے سائبر حملوں سے دوچار ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک رینسم ویئر حملے نے یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر چیک اِن سروسز کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بندش کے دوران جگوار لینڈ روور کو ہر ہفتے تقریباً 5 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا تھا، برطانوی حکومت نے ستمبر کے آخر میں کمپنی کو اپنے سپلائرز کی مدد کے لیے 1.
وزیرِ صنعت پیٹر کائل نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی ترجیح جگوار لینڈ روور کو اس واقعے سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا اور گاڑیوں کے سپلائی چین کی طویل مدتی صحت کو یقینی بنانا ہے، جو برطانیہ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمتوں کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ کارکنوں اور سپلائرز کے لیے بہت خوش آئند خبر ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اب بھی دباؤ میں ہیں۔
جگوار لینڈ روور نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ 30 ستمبر تک ختم ہونے والے تین مہینوں میں کمپنی کی تھوک فروخت میں 24.2 فیصد اور ریٹیل فروخت میں 17.1 فیصد کمی آئی، جو پیداوار کی بندش، پرانی جگوار ماڈلز کی مرحلہ وار بندش اور امریکی ٹیرف کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
جگوار لینڈ روور کے سی ای او ایڈرین مارڈیل نے کہا کہ ’یہ کمپنی کے لیے ایک چیلنجنگ سہ ماہی رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے آپریشن کا باضابطہ اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کرایا گیا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پْرجوش ہے۔ ترجمان کے مطابق ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔