کرنٹ اکاؤنٹ، حکومتی اخراجات ہدف کے اندر رہنے چاہئیں، آئی ایم ایف: سیلاب نقصانات پر حتمی رپورٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی بات چیت میں بجٹ بیلنس ، پرائمری بیلنس، کرنٹ اکاونٹ توازن اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ کہا کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن ہدف کے اندر رہنا چاہیے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے حکومتی اخراجات کے حوالے سے زور دیا کہ اسے مقرر کردہ حدود کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔ رواں مالی سال کے لیے ہدف 20.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رواں مالی سال ا ئی ایم ایف کے مطابق ارب ڈالر ہدف کے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔