وینزویلا میں امریکی سفارت خانے کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی سفارت خانے پر فالس فلیگ بم دھماکے کی سازش ناکام بنا دی۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے میں بم دھماکے کی ایک مبینہ سازش کو ناکام بنا دیا۔
صدر نکولس مادورو کے بقول منصوبہ یہ تھا کہ امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرکے الزام حکومت پر لگایا جاتا اور تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کیا جا سکے۔
وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ اس سازش کے بارے میں حکومت کو ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی ذریعہ سے اطلاع ملی تھی کہ مقامی دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی سفارتخانے میں بم نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
صدر نکولس مادورو نے مزید بتایا کہ اس اطلاع کے بعد فورسز کو فوری طور پر سفارتخانے کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سازش کے پیچھے کون لوگ تھے، ان کے نام جلد سامنے لائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 2019 میں امریکا اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات ٹوٹنے کے بعد سے امریکی سفارتخانہ بند ہے اور وہاں صرف حفاظتی عملہ موجود ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور وینزویلا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں اپنے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کو ہدایت دی ہے کہ وینزویلا کے ساتھ تمام مذاکرات روک کر دیئے جائیں۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عسکری قیادت سے ملاقات میں یہ واضح کیا کہ وہ اب تک صرف وینزویلا کے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم مستقبل میں وینزویلا کے اندر اہداف پر بھی حملوں کا امکان موجود ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت پر منشیات اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے صدر نکولس مادورو کے سر کی قیمت بڑھا کر 50 ملین ڈالر کر دی ہے۔
علاوہ ازیں امریکی بحری جہاز اور ایک آبدوز وینزویلا کے قریب تعینات کی گئی ہیں جبکہ ایف-35 لڑاکا طیارے بھی اس فوجی دباؤ کا حصہ ہیں۔
گزشتہ ہفتے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے اعلان کیا کہ کیریبین میں ایک چھوٹی کشتی پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ اس حملے کو امریکا نے "نارکو دہشت گرد" قرار دیا تھا۔
دوسری جانب وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ان امریکی الزامات کو اپنی حکومت گرانے کی سازش قرار دیتے ہیں۔
نکولس مادورو کا مؤقف ہے کہ امریکا کا اصل مقصد وینزویلا میں حکومت تبدیل کرانا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر نکولس مادورو نے وینزویلا کے صدر
پڑھیں:
بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-01-8
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔ عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ 7 سے 10مئی کی 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پرفتح حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق شواہد، رپورٹس اورعالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بھی کئی مرتبہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مارگرائے جانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔