2025-10-07@18:01:09 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«انکلوژرز کے»:
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ کھیل کی جانب سے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے کابینہ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تھے جبکہ کھلاڑیوں میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد افضل اور وسیم حیدر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔ اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔
لاہور کی ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا ۔چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا افغانستان میچ کے دوران ہونے والی بارش سے وی آئی پی انکلوژر اور واش روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، دونوں ٹپکتی چھتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔لاہور میں ہونے والی پہلی موسلادھار بارش نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کا پول اس وقت کھول دیا جب چیمپیئنز ٹرافی کا 10 واں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،...

چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے عام انکلوژر میں پاک بھارت میچ دیکھنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے دیا گیا 4 لاکھ امریکی ڈالرز کا باکس آلاٹ ہوا تاہم محسن نقوی نے 30 نشتوں والے باکس پر عام باکس کو ترجیح دی ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے باکس سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کو فروخت کر کے رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژر سے عمران خان کا نام ہٹانے کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ پاکستان کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سیاسی وجوہات کے باعث انکا نام ہٹادیا گیا ہے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے اسٹینڈ سے عمران خان کا نام ہٹانے کی تردید کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکلوژرز پر کوئی نام تبدیل یا نام نہیں ہتایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تمام انکلوژرز جوں کے توں رہیں گے۔خیال رہے کہ عمران خان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژر سے عمران خان کا نام ہٹانے کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ پاکستان کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سیاسی وجوہات کے باعث انکا نام ہٹادیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے اسٹینڈ سے عمران خان کا نام ہٹانے کی تردید کی ہے۔ مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انکلوژرز پر کوئی نام تبدیل یا نام نہیں ہتایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔ فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور، راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا تقریباً اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 10 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ باڈی (آئی سی سی) اسٹیڈیمز کو سنبھال لے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ماجد خان انکلوژر کا نام یونس خان جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی سے منسوب کردیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل خوشدل شاہ کی واپسی! اہم اعلان متوقع اسی طرح ماضی لیجنڈری کرکٹر...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ یہ دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سے 29 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کو داخلہ مفت دیا جائے گا۔ اس میں وسیم اکرم اور الہٰی برادران انکلوژرز کے علاوہ حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی گیلری(انضمام الحق) کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جب کہ وی آئی پی انکلوژرز جیسے فضل محمود اور عمران اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 150 روپے رکھی...
لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر شروع ہوگی۔ دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہٰی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کے لیے...