ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور کی ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا ۔چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا افغانستان میچ کے دوران ہونے والی بارش سے وی آئی پی انکلوژر اور واش روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، دونوں ٹپکتی چھتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔لاہور میں ہونے والی پہلی موسلادھار بارش نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کا پول اس وقت کھول دیا جب چیمپیئنز ٹرافی کا 10 واں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، میچ کے دوران موسلادھار بارش کے باعث ایک وی آئی پی انکلوژر کی سلیب سے پانی نیچے جانا شروع ہو گیا ، وی آئی پی انکلوژر کی سیڑھیوں کے نیچے واقع باتھ روم کی چھت سے بھی پانی بہنا شروع ہو گیا ۔
تقریباً آدھ گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث سٹیڈیم کے اندر بڑی مقدار میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا تاہم سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر کی ٹپکتی چھت کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ابھی سٹیڈیم کی چھت بننا باقی ہے جب وہ بن جائے گی تو یہ ایشو دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا، تعمیراتی کمپنی کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ اتنی شدید بارش کے باوجود بھی سٹیڈیم کے اطراف میں کوئی پانی جمع نہیں ہوا ،ماضی میں اس سے کم بارش سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں بڑی مقدار میں پانی کھڑا ہو جاتا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم سٹیڈیم کے
پڑھیں:
دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند، دریائی کٹاؤ میں بھی شدت آگئی
فائل فوٹودریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔