Daily Mumtaz:
2026-06-03@06:21:36 GMT

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادو شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری رقوم کی وصولی سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا  ۔ سرکاری زرمبادلہ ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ، 4جولائی تک سرکاری زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق اوور سیزپاکستانیوں نے ایک سال میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔ مالی سال25-2024ء میں ترسیلات زرکی آمد میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال25-2024ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اوورسیز پاکستانیوں نے 8 ارب ڈالرز زیادہ بھیجے۔
رپورٹ کے مطابق جون2025ء پاکستانی محنت کشوں نے3.

4ارب ڈالرز وطن بھیجے، جون2024ءکےمقابلے میں ترسیلات زر میں8فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر بڑھنے سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔
جون میں سب سے زیادہ82 کروڑ32 لاکھ ڈالر سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجے، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ72کروڑڈالر یو اے ای سے پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔ برطانیہ سے 54کروڑ ڈالر اور امریکا سے28 کروڑ ڈالر پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔

Post Views: 2

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زرمبادلہ ذخائر پاکستانیوں نے اضافہ ہوا لاکھ ڈالر وطن بھیجے کے ذخائر کے مطابق ارب ڈالر بینک کے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالرز ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں۔معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ