Express News:
2025-10-31@23:34:48 GMT

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر 14 ارب 47کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں باہمی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک، تجارت وسرمایہ کاری تعاون پر اتفاق، امریکا کے ساتھ باہمی تجارت بڑھنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے دسمبر میں قرضوں کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر

پڑھیں:

سونا 2 دن کے وقفے کے بعد پھر مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : 2 دن  کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتیں آج ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 975 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آیا۔

پاکستان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مختلف عوامل کی بنیاد پر ہوا ہے۔ کئی سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے ایک مرتبہ پھر سونے کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور ایشیائی مارکیٹوں میں جاری معاشی غیر یقینی کی فضا بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دے رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں بڑا اضافہ
  • اینٹی اسموگ گنز سے لاہور میں پانی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں
  • سونا 2 دن کے وقفے کے بعد پھر مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟