کراچی:

انٹربینک مارکیٹ میں اچھے فنڈامینٹلز کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈنگ کی پاکستان میں گلیشئیر سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کے تحت توانائی کان کنی اور زراعت میں تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق جیسے اچھے فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

 آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.

2ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کو 20ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق جیسے عوامل کے باعث  انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن زرمبادلہ کی رسد بڑھنے سے درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 280روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 اس طرح سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں میں ڈالر

پڑھیں:

ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-18

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 30ہزار362روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 2829روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روروپے کاہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4080ڈالرپر آگیا۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
  • انٹربینک مارکیٹ: ڈالر معمولی کمی کے بعد 280.96 روپے پر بند
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر گھٹ کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
  • ڈالر کی قدر گھٹ کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
  • سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
  • ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قدر میں مزید بہتری
  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید سستا
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا