راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے، جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق یہ میچ ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور آسٹریلین اوپن کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے ہوگی، جس میں فیڈرر کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔
فیڈرر کے کیریئر میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز شامل ہیں، جن میں سے چھ آسٹریلین اوپن کے ہیں، اس نمائشی میچ میں وہ چار مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح آندرے آگاسی کے ساتھ کھیلیں گے، جب کہ آسٹریلیا کے دیگر اسٹارز پیٹ رافٹر اور لیٹن ہیووِٹ بھی کورٹ میں ان کے ساتھی ہوں گے۔
اپنے بیان میں فیڈرر نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے صدیاں گزر گئیں جب میں نے آسٹریلین اوپن کو ‘ہیپی سلیم’ کہا تھا۔ آج بھی اس نام کو سوچ کر میرے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے کیونکہ اس کورٹ پر میری بے شمار خوبصورت یادیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راڈ لیور ایرینا پر کھیلتے ہوئے انہیں خوشیوں، بڑے مقابلوں اور شائقین کی محبت سمیت بے شمار جذباتی لمحات دیکھنے کو ملے۔
فیڈرر نے بتایا کہ 7 سال کے وقفے کے بعد 2017 میں آسٹریلین اوپن کا اعزاز دوبارہ جیتنا ان کی زندگی کی قیمتی ترین یادوں میں سے ایک تھا، اور 2018 میں ایک اور فتح نے ان کے لیے خواب کی تکمیل کا درجہ حاصل کر لیا۔ انہوں نے شائقین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ آسٹریلیا آنے اور مداحوں کے ساتھ مزید یادگار لمحات بنانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ فیڈرر نے 2004، 2006، 2007، 2010، 2017 اور 2018 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا، اور ان کی واپسی عالمی کرکٹ اور ٹینس شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آسٹریلین اوپن فیڈرر نے کے لیے
پڑھیں:
حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف اور پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر 35 نایاب اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فطرت میں واپسی کا عمل مکمل کیا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا، ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا اور ای کو ٹورزم کو بڑھانا ہے۔
مركز الحياة الفطرية يطلق 35 كائنًا فطريًّا بمحمية الأمير محمد بن سلمان الملكية.
– 10 من ظباء الإدمي.
– 5 من النعام.
– 20 من طائر الحبارى. pic.twitter.com/vzM1yx4KPp
— مجتمعنا (@KSASociety) December 10, 2025
اس پروگرام کے تحت 10 عربین اوریکس، 5 شترمرغ، اور 20 ہوبارا بسٹارڈز کو دوبارہ فطری ماحول میں چھوڑا گیا۔ یہ اقدام نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جاری منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد معدوم ہونے والے جانوروں کو پالا، ان کی نسل بڑھانا اور انہیں قدرتی ماحول میں بحال کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن
یہ منصوبہ سعودی عرب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور قدرتی ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف جانوروں کی بقا کے لیے ضروری ہیں بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ای کو ٹورزم کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
أطلق المركز بالتعاون مع @PMBSRReserve، ٣٥ كائنًا فطريًا في محمية الأمير محمد بن سلمان الملكية، ضمن برامج إكثار وإعادة توطين الكائنات الفطرية في موائلها الطبيعية، لإثراء التنوع الأحيائي ودعم استدامة النظم البيئية #بحياتها_نحيا pic.twitter.com/JNBOQKFOLy
— المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية (@NCW_center) December 10, 2025
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف اور رائل ریزرو اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رہیں گے تاکہ سعودی عرب کی نایاب اور معدوم ہوتی ہوئی انواع کو بچایا جا سکے اور ملک کے ماحولیاتی توازن کو مستحکم بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب شترمرغ نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ہرن