سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے وقفے کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 975ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
عالمی منڈی کے زیر اثر مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 19ہزار 862روپے پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 59ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔ سونے میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں۔ منگل کی صبح اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,009.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو پیر کے روز 3 فیصد کی تیز گراوٹ کے بعد اکتوبر 10 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,022.10 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر نے کہا کہ حالیہ کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی دکھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سرمایہ کار موقع کے انتظار میں تھے، وہ اب موجودہ سطح پر سونا خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،ڈالر میں معمولی کمزوری نے بھی سونے کو سہارا دیا ہے۔ حیران کن اعداد و شمار آگئے امریکی ڈالر انڈیکس میں 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا خریدنا نسبتا سستا ہو گیا۔ اگرچہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات نے عالمی مارکیٹ میں اعتماد بڑھایا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونا اب بھی شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث مستحکم رہے گا۔ دونوں ممالک کے اقتصادی حکام نے ممکنہ تجارتی معاہدے کا مسودہ تیار کیا ہے، جو اس ہفتے صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے جائزے کے لیے پیش کیا جائے گا۔