Daily Mumtaz:
2025-10-30@23:03:19 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 16 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر (اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دونوں ملا کر) اب 19 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف درآمدی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ کرنسی مارکیٹ میں اعتماد اور استحکام بھی بڑھنے کی توقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک لاکھ ڈالر

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی  بینک نے گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کیلیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہوگا۔اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

گلیشیئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس  پروگرام سے 1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔

گلیشیئرز سے نکلنے والے 4 بڑے دریائی حوض،نارین، پیانج، کُورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشیئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا۔ اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت پانی کی قلت اور شدید گرمی سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے سماجی تحفظ مضبوط بنایا جائے گا۔ مقامی بینکوں کو خواتین کی زیرِ قیادت زرعی کاروباروں کی معاونت کے قابل بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ خطے کے لیے پیچیدہ ترقیاتی چیلنج ہے۔ جی سی ایف کی مدد سے خطہ منتشر منصوبوں سے نکل کر منظم لچکدار نظام کی طرف بڑھے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف)   دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی فنڈ ہے، جس کے تحت 43ویں بورڈ اجلاس میں حالیہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔  2024ء  میں جی سی ایف کی معاونت سے ہونے والی تحقیقات نے اس پروگرام کی سائنسی بنیاد فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں بڑا اضافہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک: گلیشئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری
  • پاکستان میں صرف 3 ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری
  • ایشیائی ترقیاتی  بینک نے گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کیلیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
  • گرین کلائمیٹ فنڈ نے 25 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی