Express News:
2025-10-31@04:19:32 GMT

حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 70 سالہ خاتون کا انتقال

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

حیدرآباد:

سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث لطیف آباد نمبر دو کی رہائشی ستر سالہ بزرگ خاتون نسیم بیگم انتقال کر گئیں۔

ان کے بیٹے فرحاد عرف منا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین چار روز سے بخار تھا جس کے بعد وہ انہیں پہلے ہلال احمر اسپتال یونٹ نمبر چھ لے کر گئے لیکن بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو ہلال احمر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

15 ستمبر سے لے کر اب تک ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسپرے مہم شروع اور ڈینگی ٹیسٹ کے رعایتی نرخ مقرر کیے جائیں،نعیم عباسی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباداور ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’ڈینگی سے بچاؤ، شعور اور آگاہی‘‘ سیمینار الخدمت سیکریٹریٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں ماہرینِ صحت، سماجی رہنماؤں، وکلا، صحافیوں، اسپتالوں کے نمائندگان اور مختلف فلاحی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ سیمینار میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی، جاوید اقبال چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن، ڈاکٹر سیف الرحمن سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد، محمد سلیم خان جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن، لالہ جعفر خان سابق ڈی ایچ او حیدرآباد، ڈاکٹر اقبال ہارون میمن سی ای او حاجیانی اسپتال، محمود قائم خانی چیئرمین ہلال احمر اسپتال، روشن مہیسرانچارج ریسکیو 1222، ارسلان عیسانی، ارسلان محمدی، عمر فاروق، ریحان، مختیار احمد خان، رفیق راجپوت، فہیم خان ایڈوکیٹ، حبیب الرحمن ایڈوکیٹ، شجاع الدین شیخ، محمد تقی شیخ، سہیل سورٹھیا، راشد راجپوت اور محمد حسین غوری سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔ سیمینار کے مقاصد میں شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی کے شعور کو فروغ دینا، حیدرآباد میں مستقل فوگ اسپرے، صفائی مہمات اور نالوں کی صفائی کے لیے سفارشات پیش کرنا، عوام کو مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت دلوانے کے لیے پالیسی تجاویز تیار کرنا، اور سماجی و بلدیاتی اداروں کے باہمی تعاون سے آگاہی مہمات کو منظم بنانا شامل تھے۔ مقررین نے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ اجتماعی ذمے داری ہے، حکومت پر براہ راست ذمے داری ہے لیکن حکومت کے ساتھ ساتھ عوام، سماجی اداروں اور کمیونٹی سب کا فریضہ ہے۔ ضلعی و بلدیاتی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ فوگ اسپرے، صفائی مہمات اور نالوں کی صفائی فوری طور پر فعال کریں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر شہری سے 51 لاکھ روپے کا فراڈ
  • اسپرے مہم شروع اور ڈینگی ٹیسٹ کے رعایتی نرخ مقرر کیے جائیں،نعیم عباسی
  • جیکب آباد: جمس اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے
  • حادثات وواقعات میں5افراد جاں بحق
  • شہر میں بدترین بدانتظامی افراتفری پر تشویش ہے، پیپلزپارٹی رہنما
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات؛ایک ہزار558 کیسز کی تصدیق
  • حادثات وواقعات میں خاتون اور نومولود سمیت 7افراد جاں بحق، 7زخمی
  • حیدرآباد: ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج