ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے سندھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسدادِ پولیو مہم میں تسلسل برقرار نہ رہا تو آئندہ تین سالوں میں کیسز کی تعداد بیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے نجم الدین آڈیٹوریم میں ای او سی سندھ کی جانب سے عالمی یوم انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔

تقریب میں سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، عالمی ادارۂ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ای او سی سندھ کے آرڈینیٹر ارشاد سوڈھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیو ورکرز کی خدمات کو فرنٹ لائن ہیرو قرار دیا اور کہا کہ ہم ان شاء اللہ جلد پولیو فری ڈے منائیں گے۔

انہوں کہا کہ 24 اکتوبر کو ویکسین کا دن منایا جاتا ہے اور یہ دن پولیو ورکرز کے نام ہونا چاہیے کیونکہ سب سے مشکل کام دھوپ، بارش، گرمی اور سردی میں پولیو ورکرز کرتے ہیں،انہوں نے سیلاب میں کشتیوں پر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز اپنے گھروں اور بچوں کو چھوڑ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں،اگر اسی طرح ہمارا ساتھ رہا تو جلد پولیو کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ انشاء اللہ 2026 میں سندھ کو پولیو فری بنائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو کے قطرے بخوبی پلائیں کیونکہ جو بچہ بظاہر صحت مند لگتا ہے، وہ بھی وائرَس پھیلانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

تقریب میں پولیو سے متاثرہ ڈاکٹر اختر عباس نے بھی اپنی زندگی کی کہانی سنائی، انہوں نے بتایا کہ ساڑے تین سال کی عمر میں مجھے پولیو ہوا تھا اور اس کے باوجود اللہ کے فضل سے میں نے الٹراساؤنڈ میں ٹریننگ لے کر آج بحیثیتِ پیشہ کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اختر نے کہا کہ یہ دو قطرے بچوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

وزیرِ صحت نے بتایا کہ جناح اسپتال وفاق سے لیز پر لیا گیا ہے انہوں نے اسپتال کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے ڈینگی کے کیسز کے حوالے سے کہا کہ جو مریض او پی ڈی میں آ رہے ہیں، وہی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ صوبے کی ڈسپنسریز میں پی پی ایچ آئی فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

تقریب میں عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی ویکسین کے ثابت شدہ اثرات اور پولیو مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور والدین سے بار بار اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیں تاکہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

تقریب کے آخر میں شرکاء نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مزید عوامی شعور بیدار کرنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پولیو ورکرز انہوں نے کو پولیو پولیو سے بچوں کو کہا کہ

پڑھیں:

جاپان میں شدید 7.6 ریکٹر زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جاپان میں آج شدت 7.6 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسیاں رپورٹ کر رہی ہیں کہ زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف افراتفری کا منظر پیدا ہو گیا، ساحلی علاقوں میں تین میٹر بلند سونامی کی توقع ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کی بنیادی وجہ زمین کی تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹیں ہیں: یوریشین، انڈین اور اریبئین۔ زیر زمین حرارت کے جمع ہونے سے یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین لرزتی ہے اور یہ ہی زلزلہ کہلاتا ہے۔

زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف پھیلتی ہیں، اور زمین کی سطح پر اچانک توانائی کے اخراج کی وجہ سے شدید لرزش پیدا ہوتی ہے، جسے سائزمک ویوز کہتے ہیں۔

عمومی طور پر زلزلے فالٹ زونز میں ہوتے ہیں، جہاں پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔ پلیٹوں کے آپس میں رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عموماً سطح زمین پر فوراً محسوس نہیں ہوتے، مگر ان کے نتیجے میں شدید تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ جب یہ تناؤ اچانک خارج ہوتا ہے تو زلزلے کی صورت میں توانائی زمین کی سطح پر نمودار ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ علاقے جہاں ایک مرتبہ شدید زلزلہ آ چکا ہو، وہاں مستقبل میں بھی شدید زلزلے آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے ایسے علاقوں میں رہائشیوں کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی اور احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ واقعہ جاپان کے لیے ایک بار پھر یاد دہانی ہے کہ قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نہ صرف جدید سونامی الرٹ سسٹمز کی ضرورت ہے بلکہ عوامی آگاہی اور فوری ردعمل بھی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • تیزاب حملے، تشدد اور زندگی کا خاتمہ، پاکستان میں خواتین کی مشکلات کی کہانی
  • ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
  • سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی
  • جاپان میں شدید 7.6 ریکٹر زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
  • نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے
  • پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے معرکہ حق میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا, سید عاصم منیر
  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چیف وہپ حزبِ اختلاف کو خط، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے کیسز سے متعلق وضاحت طلب
  • پائلر کے تحت ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘پر سیمینار