data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینیئر رہنما سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع حیدرآباد احسان ابڑو نے حیدرآباد شہر میں بدترین بدانتظامی افراتفری، اداروں کے درمیان تناؤ اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اس وقت بدترین انتظامی تنزلی، وبائی صورتحال اور کرپشن و لوٹ مار کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، ایک طرف ڈینگی جیسا وائرس ہے جس نے شہر کو جکڑا ہوا ہے اور کئی درجن زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں، اور اسکے تدارک کے ہنوز دیرپا اور موثر انتظامات کہیں نظر نہیں آ رہے تو دوسری جانب انتظامی اداروں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمیداران آپس میں باہم دست و گریباں ہیں جس سے حیدرآباد ایک آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی انتظامیہ سمیت وکلاء برادری اور ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف الزامات کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں اور حیدرآباد کی عوام اس لڑائی میں اکیلے ڈینگی، ملیریا جیسے مہلک امراض سے نبردآزما ہے۔ وکلاء برادری نے سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ اس وقت درج کروایا جب ایک معصوم کا جنازہ ان کے کسی ساتھی کے گھر سے نکلا لیکن وکلاء حضرات کو پچھلے دو ماہ سے ڈینگی سے لڑتے شہریوں کی کوئی فکر نہیں تھی، اس وقت انہیں ڈینگی کی وجہ سے انتظامی نااہلی اور بدترین کارکردگی نظر نہیں آئی، اسی طرح ضلعی انتظامیہ کا بھی حال ہے، شہر پہ ایک طرف ڈینگی کی وجہ سے موت کا سایہ منڈلا رہا ہے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام
  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • جےیوآئی کے سینئررہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت