data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد میں ڈینگی سے 17 سالہ طالب علم کی ہلاکت کے واقعے پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جاں بحق نوجوان حسنین کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا اور اسے 18 اکتوبر کو ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے شدید بخار اور کمزوری کے باوجود مریض کو گھنٹوں تک وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا، جب کہ وارڈز میں مناسب بیڈ اور علاج کی سہولت فراہم کرنے میں بھی مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی عدم توجہی، تاخیر اور علاج میں لاپرواہی کے باعث حسنین کی حالت بگڑتی چلی گئی، جس کے نتیجے میں وہ 22 اکتوبر کو دم توڑ گیا۔ مدعی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار طبی عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔

لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔

ایس ایچ او انیس شیخ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مقدمہ ختم کرنے اور رقم ادا کرنے کو حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 23 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ مضامین

  • 20 امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا فیس کیخلاف مقدمہ دائر
  • مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
  • جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
  • ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی
  • حیدرآباد: مہنگائی اوربے روزگاری میں پسی عوام کو زندہ دفن کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں کے جینے کا آخری سہارا بھی چھینا جارہاہے
  • قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • میرپورخاص،نئی تعمیر رورل ہیلتھ سینٹر کی عمارت غیر فعال ،عوام پریشان