وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئر پنجاب پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز کو ایئر پنجاب پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پنجاب کیلئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت جاری کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔