وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
ذرائع کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں، دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی؟، بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن نے کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی؟، بیرسٹر گوہر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم.

.. حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنید صفدر کی شادی کے صاحبزادے

پڑھیں:

حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، مریم نواز کا ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ایکشن

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی قوت نہ بنتے تو رواں سال مئی کی جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب مریم نواز نواز شریف کی بنیاد کو آگے بڑھا رہی ہے، مریم نواز پوری دیانت سے آپ کی خدمت کررہی ہے اور نواز شریف کی روایت کو آگے بڑھائے گی۔ سیف سٹی سے لوگوں کو تحفظ ملے گا، بےگھروں کو گھر بناکر دینے پر پوری قوم آپ کو دعا دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز نے خیبر پختونخوا حکومت کے منصوبے کاپی کیے کچھ نیا نہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو 3 سال بعد بھی انتخابات کا نتیجہ خوش کن ہوں گے اور پورے ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔

مریم نواز کا خطاب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گجرات میں 30 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے، جہاں نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایئر پنجاب کی تیاری حتمی مراحل میں داخل، مارچ میں فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی بڑے پیمانے کی ترقیاتی تاریخ چاہے وہ ایٹمی پروگرام ہو یا موٹر ویز نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں رقم ہوئی، گزشتہ 4 سال میں جو لوگ حکومتی صفوں میں تھے، وہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی پیشگوئیاں کرتے رہے مگر آج حقائق کچھ اور ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 12 سال کی مسلسل حکمرانی کے باوجود کوئی نمایاں ترقی نہیں دکھائی دیتی۔کے پی کا پچھلا وزیر اعلیٰ سیاسی محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اکثر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا نظر آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب شہباز شریف مریم نواز میٹرو بس

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی روحیل اصغرکی پوتی سے طے
  • شاندار کارکردگی پر اگلا الیکشن بھی جیتیں گے: شہباز شریف
  • مریم نواز کا بیان: ’’12 سال کی پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا‘‘
  • کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے: مریم نواز
  • ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں، عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے:مریم نواز
  • ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نواز
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف
  • پنجاب حکومت شہریوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم : مریم اورنگزیب