Jasarat News:
2025-12-10@06:04:44 GMT

مریم نواز ،صفدرکیخلاف نیب آفس پر حملے کامقدمہ خارج

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-08-15

 

لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرا کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی اخراج رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کا انوکھا مقدمہ

لاہورکے سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کے معاملہ پر درج ہونے والا انوکھا مقدمہ خارج کردیا گیا۔اسلام پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ خارج کر دیا،مقدمہ اعلیٰ افسران کے احکامات پر خارج کیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کی طرف سے عدم پیروی پر مقدمے کا اخراج ہوا۔دوسری جانب جج کی طرف سے کروائی جانے والی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر بھی وائرل تھی، اِس مقدمے پر سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بن رہے تھے۔خیال رہے اسلام پورہ پولیس نے جج کے ریڈر حبیب الرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں سیب اور ہینڈ واش کی قیمت ایک ہزار روپے درج تھی۔علاوہ ازیں سب سے کم مالیت کی یہ چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل کا سامنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی اجلا س کی صدارت کررہی ہیں
  • بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات حکومتی ترجیح ہے، مریم نواز
  • ایک سال میں شام پر اسرائیل کے 600  سے زائد حملے: ایکلڈ عالمی تنظیم رپورٹ
  • پنجشیر: طالبان کے خلاف مزاحمت جاری، دو سیکیورٹی پوسٹس پر حملے میں 8 ہلاک
  • سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کا انوکھا مقدمہ
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی: مریم نواز
  • ٹریفک آرڈیننس معطلی کی خبریں بے بنیاد، قانون پر مکمل عمل ہوگا،مریم نواز
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • مریم نواز کا راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ‘ کام تیز کرنیکی ہدایت