پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا،(ن)لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاوں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاوس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات بہت مفید رہی، ہم اٹھارہ ماہ کی حکومت میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ یکجا تھے جو پیپلز پارٹی کے لیے بھیانک خواب تھا، موجودہ حکومت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاہدے کے تحت کر رہے ہیں مگر معاملات ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی پی کے مطالبات پورے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں انھیں مفت میں ہیرو کیوں بنایا جارہا ہے؟ ملنے سے قوم کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، سیاسی فیصلے سیاسی انداز میں کرنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کی بات کی، آٹے کی ترسیل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ہم بجلی گیس کے پی کی استعمال کرتے ہیں، وزیراعلی پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کی بات کروں گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ (ن)سے اتحاد فطری نہیں نہ دونوں پارٹیوں کے ورکر خوش ہیں لیکن اگر ہم مسلم لیگ سے مل کر حکومت نہ بناتے تو ملک کہاں کھڑا ہوتا؟اگر ہم مسلم لیگ کے ساتھ نہ بیٹھتے تو ہم پر تنقید ہوتی، ہمارا اتحاد میں فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے بات چیت کرنی پڑتی ہے، کے پی حکومت کو سیاسی رویہ اپنانا ہوگا، شہباز شریف کسی دوسرے ملک سے نہیں آئے ان سے کے پی حکومت بات چیت کرے تاکہ صوبہ کودرپیش مسائل ختم ہوپائیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈھائی سال مسلم لیگ اور ڈھائی سال پیپلز پارٹی کی حکومت کے معاہدہ کا علم نہیں نہ اس پر بات کرسکتا ہوں، بلاول بھٹو نے تو سیلاب میں کام پرمریم نوازکی تعریف کی لیکن مریم نواز ویسے ہی غصہ کرگئیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ کے درمیان جوتلخی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم ہم نے کرائی اورہم اس کاکریڈٹ لیتے ہیں اوراسے اپناسمجھتے ہیں 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں کچھ علم نہیں جب آئے گی تب بات کریں گے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ صوبے کا جرگہ بناکر وفاق سے حقوق لیے جائیں اوریہی بات میں نے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپورسے بھی کہی تھی اور تجویز کیا کہ اس مقصد کے لیے جوکمیٹی تشکیل دی جائے اس کا چیئرمین کے پی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو بنایا جائے کیونکہ مرکز میں ان کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی اور رقبہ بڑھ گیا ہے تو نیا این ایف سی ایوارڈ ہونا چاہیے، میری طرف سے وزیراعلی اورصوبائی حکومت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔فیصل کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے آپریشن نہ ہوتے تو حالات مزید خراب ہوتے، 80 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہورہی تھی آپریشنز نہ ہوتے تو سیکیورٹی ایجنسیاں الہ دین کا چراغ تو نہیں رکھتیں کہ حالات ٹھیک ہوجائیں، امن اور ترقی کے لیے مرکز اور صوبہ ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ جلد پاک افغان بارڈر کھل جائے گا، غیرملکی اگر ہماری سرزمین نہیں چھوڑتے تو آپریشن ہوں گے، گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پنجاب آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ حکومت مذہبی جماعتوں کیخلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی گورنر پنجاب سلیم حیدر پی ڈی ایم مسلم لیگ کے لیے آٹے کی

پڑھیں:

دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مری : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دورِ میں ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور جہاں بھی وزیراعظم شہبازشریف کا طیارہ جاتا ہے اسے اس مملکت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سلامی دی جاتی ہے۔

 کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے “ستھرا پنجاب پروگرام” کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور صوبے کے گلی محلے پہلے سے زیادہ صاف نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 10 ہزار نئی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے مری ڈویلپمنٹ پلان پیش کیا، جس کے ذریعے سیاحت اور مقامی سہولیات میں بہتری لائی گئی۔ صحت کے شعبے میں بھی پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کے درجے پر ترقی دی، اور موجودہ حکومت علاقے کی چیئرلفٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرے گی تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا‘ گورنر خیبرپختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن
  • خواب اندر خواب
  • صوبائی حکومت کو ریاست سے تعاون کرنا چاہئے ورنہ گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی حکومت ریاست کا ساتھ دے ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • کے پی حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا: فیصل کریم کنڈی
  • گجرات :امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
  • دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب
  • نسل پرستی کا بھیانک کردار