حکومت مذہبی جماعتوں کیخلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

لاہو(آئی پی ایس )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔عظمی بخاری نے کہا کہ ماضی میں بعض جماعتیں پابندی کے بعد نام تبدیل کر کے سرگرم ہو جاتی تھیں، لیکن اس بار حکومت نے ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی پراسیکیوٹر سیل تشکیل دے دیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو تیزی سے قانونی کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس سیل کے ذریعے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات اور مقدمات کی قانونی پیروی ممکن بنائی جائے گی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کی قیادت سے متعلق اطلاعات کے مطابق وہ پنجاب میں موجود نہیں کیوں کہ اس طرح کے لوگ گرفتاری سے بچنے کے لیے جگہیں بدلتے رہتے ہیں ، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں ٹریس کر رہے ہیں اور جلد ہی گرفتاریوں کی خبریں سامنے آنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ سپریم کورٹ، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی

پڑھیں:

 ہم مذہبی سیاسی کسی بھی طریقے سے بدامنی لاقانونیت انتشار کو درست نہیں سمجھتے، اہلحدیث یوتھ فورس 

اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ملک ہے مگر اندرونی اور بیرونی سطح پر کچھ لوگوں کو اس کی عزت وقار اور مقبولیت کبھی بھی قابل قبول نہیں رہی، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے جو کہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں انتشار کسی صورت قابل قبول نہیں ملک میں استحکام ناگزیر ہے، ہم ملک میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، افغانستان نہ صرف غلط فہمی کا شکار ہے بلکہ انڈیا کے ہاتھوں غلط استعمال ہو رہا ہے، جس کے خلاف پاکستانی افواج کا ردعمل بالکل درست ہے، سیاسی، سماجی یا مذہبی انتشار پسندی کسی صورت ملک کی مفاد کے لیے بہتر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس ضلع وسیع ملتان کی کابینہ کے اجلاس اور سٹی ملتان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ملک ہے مگر اندرونی اور بیرونی سطح پر کچھ لوگوں کو اس کی عزت وقار اور مقبولیت کبھی بھی قابل قبول نہیں رہی، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے جو کہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، لہذا ہم مختلف حیلوں بہانوں سے مذہبی سیاسی کسی بھی طریقے سے بدامنی، لاقانونیت، انتشار کو درست نہیں سمجھتے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تنظیمی فیصلے کیے اور نومنتخب سٹی کابینہ سے حلف لیا اور اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان کے امیر شیخ محمد شریف چنگوانی، علامہ عنایت اللہ رحمانی، مفتی عبدالرحمان شاہین، علامہ عبدالحمید عابد، قاری ہدایت اللہ رحمانی، قاری نزاکت حمزہ حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی‘ پنجاب حکومت
  •  ہم مذہبی سیاسی کسی بھی طریقے سے بدامنی لاقانونیت انتشار کو درست نہیں سمجھتے، اہلحدیث یوتھ فورس 
  • ٹی ایل پی جماعت نہیں مائنڈسیٹ، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی: عظمیٰ بخاری
  • حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمیٰ بخاری
  • ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے، عظمیٰ بخاری
  • نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ متوقع: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت کی سخت کارروائی، مذہبی جماعتوں اور غیر قانونی اسلحہ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ
  • کیا حسن مرتضیٰ پی پی قیادت کیخلاف سازش کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری