سٹی42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جماعت نے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ اور سامان پولیس کے خلاف استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے گولیوں، زخمی اہلکاروں اور جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021 میں بھی اسی مذہبی جماعت نے پولیس سے اسلحہ چوری کیا تھا اور اس بار بھی وہی چوری شدہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔ جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد شیئر کیا گیا جو عوامی انتشار کا باعث بنا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انتہاپسند سوچ اور گروہوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، اور یہ کسی مذہب یا عقیدے کے خلاف نہیں بلکہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اقدام ہے۔

لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ زبردستی ہڑتال کرانے، دکانیں بند کروانے یا ٹرانسپورٹ روکنے کی کسی بھی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسے اقدامات کرنے والوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے۔ انتہاپسند تنظیموں کی تشہیر، پوسٹرز، فلیکس یا دیگر اشتہارات لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسجد بند نہیں کی گئی، نماز جمعہ معمول کے مطابق ادا ہوگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ غیر قانونی افغانیوں اور مذہبی انتہاپسندوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے شہری 15 پر کال کر سکتے ہیں، اور معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام غیر ملکی اور غیر قانونی افراد کے کاروبار اور رہائش سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، اور ہر ضلع میں ایسے افراد کو منتقل کرنے کے لیے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پراپرٹی لیز یا کرائے پر دینا قانونی جرم ہے اور اس پر کارروائی ہو گی۔

برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کر کے فرار

عظمیٰ بخاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی غلط سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے غیر مسلموں کے ساتھ ظلم کیا، حالانکہ اسلام محبت، رواداری اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے سپلائرز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ صوبے سے غیر قانونی اسلحہ کا خاتمہ حکومت کا ہدف ہے، کیونکہ اتنے ہتھیاروں کے ہوتے امن قائم نہیں رہ سکتا۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز کی ہدایت پر ایک پروسیکیوشن سیل قائم کیا گیا ہے جو نقصان کا مکمل تخمینہ لگائے گا، زخمیوں، چوری شدہ سامان اور تباہی کی تفصیلات مرتب کرے گا۔

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ 10 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کے پاس انفرادی اسلحہ لائسنس ہیں، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں، 37 ہزار اسلحہ لائسنس سیکیورٹی کمپنیوں اور 42 ہزار مختلف اداروں کے نام پر جاری ہیں۔ تمام لائسنس یافتہ اسلحہ کو خدمت مراکز میں رجسٹر کرانا لازمی ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسے سرنڈر کرنا ہو گا۔

امریکا نے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ افغان یا کسی بھی غیر قانونی باشندے کو جلد ملک سے واپس بھیجا جائے گا۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ایسے کاموں سے روکیں جن کا نتیجہ سنگین ہو سکتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتہاپسند جماعت سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت جلد کرے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 انہوں نے کہا کہ کے خلاف کسی بھی

پڑھیں:

استحکام ناگزیر، سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کو گالی دینا درست نہیں، شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں سیسی استحکام نہیں ہوگا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، اس وقت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی ہیں جو درست نہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی مفاد یا لالچ نہیں ہے، ملک کا بڑا اثاثہ نوجوان ہے مگر ایسے یہ بوجھ بن جائےگا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو روزگار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت ترقی نہیں کر سکتی، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کے مستقبل کی بات کرنا ہوگی، ہم نے ہمیشہ ملکی ترقی کی بات کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تاریخ کا سبق ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن نہیں ہوگا تو پاکستان میں امن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں اور 27ویں ترامیم پاس ہوئیں، جو سیاستدانوں پر ایک دھبہ ہے، ہمیشہ اچھی سیاست کی، کبھی مفادات کی طرف نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ بات تحمل اور برداشت کرنے کی ہونی چاہیے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزامات لگانے سے کوئی فائدہ ہوگا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب بھی عوام کے مینڈیٹ کی نفی ہوگی تو ملک کا نقصان ہوگا۔ ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا، لیکن ووٹ کو عزت سے اقتدار کو عزت تک چلے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ اقتدار سے باہر رہ کر بھی ملک کے لیے کام کر سکتے ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سیاسی استحکام سیاسی جماعتیں شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی گالی کلچر گالیاں وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعتِ اسلامی کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے
  • استحکام ناگزیر، سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کو گالی دینا درست نہیں، شاہد خاقان عباسی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا لب ولہجہ اپوزیشن جماعتوں کیلیے ریڈ کارڈ ہے،لیاقت بلوچ
  • پنجاب کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ، ڈرافٹ تیار کرلیا گیا
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے، لیاقت بلوچ
  • امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے:پاکستان دفتر خارجہ 
  • امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ