امریکی ریاست کیلیفورنیا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک بھارتی نژاد شخص کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور ’گاڑی کے ذریعے قتلِ خطا‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا ٹرک متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزم کی شناخت 21 سالہ جشن پریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو شمالی کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں رہائش پذیر تھا۔

???? SHOCKING: ICE sources confirm Jashanpreet Singh, the semi-truck driver behind the deadly DUI crash on CA’s I-10 freeway, is an Indian illegal alien caught & released by the Biden admin at the border in March 2022.

Police say Singh was speeding, under the influence, and never… pic.twitter.com/bc1n5vEC9p

— Svilen Georgiev (@siscostwo) October 23, 2025

قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سنگھ نے 2022 میں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

حادثے کی ڈیش کیم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیمی ٹرک ایک ایس یو وی کے عقبی حصے سے ٹکراتا ہے اور پھر آگے موجود کئی گاڑیوں سے جا ٹکراتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ہولناک حادثے میں مجموعی طور پر 8 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:

کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول نے بتایا کہ ٹرک کی تکنیکی جانچ کی جائے گی تاکہ کسی مشینی خرابی کو خارج از امکان قرار دیا جا سکے۔

تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے بھی ٹرک ڈرائیور کے سامنے گاڑی نہیں کاٹی۔

سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے تصدیق کی کہ وہ منشیات کے زیرِ اثر تھا، حادثے میں 4 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:

حادثے کے بعد امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن سین ڈفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا کہ یہ واقعہ بالکل اسی وجہ کی مثال ہے کہ ہم نے کیلیفورنیا کو 4 کروڑ ڈالر کی وفاقی امداد سے محروم رکھا ہے۔

’۔۔۔کیونکہ ریاست ہمارے حفاظتی قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے، ہم اپنی سڑکوں کو خطرناک نہیں بننے دے سکتے۔‘

یہ بیان وفاقی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور ریاستِ کیلیفورنیا کے درمیان جاری تنازع کو نمایاں کرتا ہے، جو سڑکوں کی حفاظت کے تقاضوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اختلافات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:

وفاقی ادارے نے کیلیفورنیا پر ڈرائیوروں کے تحفظ کے وفاقی معیار پر پورا نہ اترنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 40 ملین ڈالر کی فنڈنگ روک رکھی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹریفک حادثات میں اموات بڑھ رہی ہیں اور کمرشل گاڑیوں کے لیے حفاظتی قوانین کے کمزور نفاذ پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ریاست ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ غیرقانونی فنڈنگ قتلِ خطا کیلیفورنیا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی ریاست ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ قتل خطا کیلیفورنیا

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد