باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو
پڑھیں:
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک
فوٹو: اسکرین گریبلکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
فتنہ الخوارج نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی ناکام کوشش کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ کی چھت گرنے سے 1 جوان شہید اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔