سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف مختلف سیکٹرز میں بھرپور جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کے شدید جواب کے سامنے افغان طالبان پسپا، بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا

کارروائیوں کے دوران کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ افغان طالبان کو جانی اور مالی دونوں لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مارٹر فائرنگ سے پورا علاقہ دھوئیں کے بادلوں میں ڈھک گیا، جبکہ دھماکوں کی آوازیں طویل وقت تک سنائی دیتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان طالبان پاک فوج

پڑھیں:

کُرم میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

کرم ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان فوج کے کندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر حملے، متعدد مراکز تباہ
  • قندھار میں پاکستان کی بڑی کارروائی , افغان فورسز کے دو بریگیڈ اور اہم ٹھکانے تباہ
  • پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ
  • کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک تباہ
  • کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ
  • کُرم میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کرم: افغان طالبان کی پاکستان کی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
  • پاکستان کا منہ توڑ جواب ،طالبان کا درانی کیمپ2 تباہ، 50 طالبان اوردہشتگرد ہلاک