بارودسے بھر ی گاڑی پکڑی گئی ، فورسز کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 18خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پشاور +اسلام آباد +لکی مروت+ میر علی+ باجوڑ+ دتہ خیل (بیورو رپورٹ +خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جبکہ 3 مزید خارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی میں تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا، واقعے میں سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس پر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔ 16 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 کو زخمی کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔ دریں اثنا، سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں لے جاکر دھماکے سے اڑانا تھا، سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ واقعے میں سکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک کردیئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نگرانی کے دوران خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی اور آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلا کردیا، جبکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔علاوہ ازیں بنوں پولیس نے مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے رکشہ میں سوار خودکش بمبار بھی مارا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع کے مطابق میں سکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج جہنم واصل دھماکے سے کے دوران خوارج کو فورسز کے میر علی
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز نے گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کیا گیا ۔ میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوا۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔