میرعلی میں خودکش حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق، 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فتنۂ خوارج کے دہشتگردوں نے 17 اکتوبر کو ایک خادی چیک پوسٹ کے قریب بزدلانہ خودکش حملے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خوارج گروہ حافظ گل بہادر سے منسلک دہشتگردوں نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا ڈراما‘ بے نقاب، ماہرین نے اہم سوالات اٹھا دیے
ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارجی گل بہادر گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروہ افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں روپوش ہے اور پاکستان میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فتنۂ خوارج کے دہشتگرد، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ کارروائیوں میں سینکڑوں غیرملکی جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد سخت نقصان پہنچایا، اب خواتین اور بچوں جیسے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور پاکستان کے امن و استحکام پر کسی بھی حملے کا فی الفور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک آرمی دہشتگرد فتنہ الخوارج میر علی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک ا رمی دہشتگرد فتنہ الخوارج میر علی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 50 خوارج ہلاک
—فائل فوٹوفتنہ الخوارج نے سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، مہمند میں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں جاری رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔