سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا ردعمل بھی آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام دستیاب ایم پی اے نے ووٹ دیا۔ مجھے امید ہے کہ حلف اٹھانے کا اگلا مرحلہ ہوگا اور منتقلی آسانی سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں سہیل آفریدی کو ان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی
پڑھیں:
سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے حکم دیا اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا، اگر کوئی شک ہے تو میں پھر فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا، مجھ پر یہ وقت آیا کہ جہاں ثابت ہونا تھا کہ کُرسی بڑی ہے یا اپنے لیڈر کا حکم، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، وفاداری اور عزت ہمیں اسلام اور آباؤ اجداد نے بتائی ہے، میری کارگردگی اچھی تھی یا بری سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جنگ کےلئے ہمارا لیڈر قربانی دے رہا ہے، ہم مل کر اِس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے کیوں کہ یہاں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوتا آرہا ہے، ہماری پارٹی، ہماری مرضی، ہمارا فیصلہ، ہماری مرضی، ہماری اکثریت، ہماری مرضی اور سب سے بڑھ کر ہمارا لیڈر اور اُس کی مرضی، نئے وزیراعلیٰ کے عمل میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں، ہم مزید کچھ برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
اس پر سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی نے علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق کردی اور رولنگ دی کہ تمام معاملات آئین کے مطابق ہوئے ہیں، وزیراعلی کے انتخاب کا جو طریقہ اختیار کیا وہ عین آئین کے مطابق ہے، اِس ملک میں چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہ بنیں لیکن آئین لوگوں کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔