بھارت کیخلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور، راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پراکسی وار خواجہ ا صف نے کہا کہ بھارت کے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :