نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے ہے۔
سہیل آفریدی نے پشاور یونیورسٹی سے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اور انصاف یوتھ وِنگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی رہے۔
سہیل آفریدی نے 2024 کے ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تاہم اس دوران انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھیے اپوزیشن کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی: ڈاکٹر عباد اللّٰہ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبسہیل آفریدی صوبائی نشست پی کے 70 سے ن لیگ کے امیدوار بلاول آفریدی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے پہلے معاونِ خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس مقرر کیا، بعد میں سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا۔
واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پختونخوا کے سہیل آفریدی
پڑھیں:
نئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے
خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئے منتخب وزیراعلیٰ کا نام پی این آئی ایل (نوفلائی لسٹ) میں شامل ہے، سہیل آفریدی کا نام وزارت داخلہ کی سفارش پرنومئی واقعات کے بعد نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
سہیل آفریدی کیخلاف نیشنل سائبرکرائم ایجنسی میں ریاستی اداروں اوراہم شخصیات کیخلاف لکھنے پرانکوائری چل رہی ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2021،2022،2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام ایف بی آر کی نان فائلرلسٹ میں شامل ہے، وزیراعلیٰ ایک بار 2019 میں متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
سہیل آفریدی نے اپنے پاسپورٹ کی 2021 سے تجدید بھی نہیں کرائی۔