سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں عمران خان نے وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا اور جیسے ہی قائد نے استعفے کا کہا، انہوں نے فوراً عہدہ چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو مذاق نہ بنایا جائے، اب مزید زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
علی امین گنڈا پور نے اپنی 19 ماہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے برابر رقم موجود تھی، لیکن آج صوبائی خزانے میں 218 ارب روپے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شاید یہ شکایت ہو کہ انہیں فنڈز نہیں ملے، لیکن عوام خوش ہیں کیونکہ وسائل براہ راست ان پر خرچ کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نہ صرف ان کے لیے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی قربانیاں دے رہے ہیں، اور وہ مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپوزیشن کا بائیکاٹ
دوسری جانب، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر نے علی امین کو وضاحت کے لیے طلب کیا ہے، اس لیے جلد بازی میں انتخاب کو متنازع نہ بنایا جائے۔ اپوزیشن نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی علی امین کہا کہ
پڑھیں:
سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے حکم دیا اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا، اگر کوئی شک ہے تو میں پھر فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا، مجھ پر یہ وقت آیا کہ جہاں ثابت ہونا تھا کہ کُرسی بڑی ہے یا اپنے لیڈر کا حکم، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، وفاداری اور عزت ہمیں اسلام اور آباؤ اجداد نے بتائی ہے، میری کارگردگی اچھی تھی یا بری سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جنگ کےلئے ہمارا لیڈر قربانی دے رہا ہے، ہم مل کر اِس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے کیوں کہ یہاں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوتا آرہا ہے، ہماری پارٹی، ہماری مرضی، ہمارا فیصلہ، ہماری مرضی، ہماری اکثریت، ہماری مرضی اور سب سے بڑھ کر ہمارا لیڈر اور اُس کی مرضی، نئے وزیراعلیٰ کے عمل میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں، ہم مزید کچھ برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
اس پر سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی نے علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق کردی اور رولنگ دی کہ تمام معاملات آئین کے مطابق ہوئے ہیں، وزیراعلی کے انتخاب کا جو طریقہ اختیار کیا وہ عین آئین کے مطابق ہے، اِس ملک میں چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہ بنیں لیکن آئین لوگوں کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔