ناصر حسین شاہ نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کاافتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس طرح کے ایوینٹ کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے وڑن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی فراہم کرنے کی ہر ممکنا اقدامات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان لائف اسٹائل سید ناصر حسین شاہ ناصر حسین شاہ نے
پڑھیں:
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
گلگت (آئی پی ایس) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئے پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم