پاک فوج نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی ہے۔
ایک بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھارتی سر پرستی میں رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھرپور مؤثر کارروائی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپ تباہ کیے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش کو ناکام بنایا۔
اُن کا کہنا ہے کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے سپوت وطن کی خاطر جان قربان کرتے ہیں۔
دوسری طرف وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان فتنہ الخوارج پاک فوج نے عطاء الل ہ تارڑ نے کہا کہ پاک
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے: عطا تارڑ
—فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے کہ یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔