Nawaiwaqt:
2025-11-25@22:24:32 GMT

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے، جو ویپن سسٹم سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کےلیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم کارنامے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے کے مطابق

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان شاہینز کو مبارک باد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔

متعلقہ مضامین

  • اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • بحریہ کا سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاک بحریہ کا مکمل مقامی تیار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
  • پاکستان نیوی کا مقامی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
  • زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا
  • این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان شاہینز کو مبارک باد