کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان نیوی نے جہاز سے داغے جانے والے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ جدید ہتھیار سمندر اور زمین—دونوں پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس ٹیکنالوجی، جدید مناورنگ خصوصیات اور ہائی پریسجن ٹریکنگ صلاحیتیں شامل ہیں، جو اسے خطے میں ایک نمایاں اسٹریٹجک اثاثہ بناتی ہیں۔فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ ٹیموں کے ہمراہ کیا۔ تجربے کے دوران میزائل نے اپنے تمام تکنیکی و عملی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، جسے پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور تکنیکی مہارت کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔اس کامیاب ٹیسٹ نے پاکستان نیوی کے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ نیول چیف نے اس موقع پر سائنٹیفک کمیونٹی، انجینئرز اور تمام متعلقہ یونٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خود انحصاری میں ایک اور اہم قدم ہے۔صدرِ پاکستان، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے بھی اس شاندار کامیابی پر پاکستان نیوی اور شریک سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اسے قومی دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ۔

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی،  قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • بحریہ کا سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاک بحریہ کا مکمل مقامی تیار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • ضمنی انتخابات:ن لیگ قومی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
  • ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب