وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر، جنید اکبر، سلمان اکرام راجہ اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں نامزد کیا ہے، اس لیے ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ اجلاس میں موجود ارکان نے سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ہاؤس میں گیا ہے

پڑھیں:

نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔

اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، پی ٹی آئی کے وفد نے جے یو آئی کے مرکز پہنچ کر قائدین سے ملاقات کی اور سہیل آفریدی کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پختونخوا کیلیے 4 امیدواروں میں مقابلہ، اپوزیشن کا انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا  
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا
  • پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں تعاون مانگ لیا
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب
  • بانی پی ٹی آئی نے جسے نامزد کیا وہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
  • نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا
  • پی ٹی آئی کا رات گئے اہم اجلاس، وزارت اعلیٰ کیلیے سہیل آفریدی پر اعتماد، اسمبلی اجلاس آج طلب