الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودہا کا الیکشن شیڈول بحال کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :لیکشن کمیشن نے سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال کردیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، 24 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی، 31 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے ہو جائیں گے۔
پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے یکم نومبر تک عبوری فہرست جاری ہوگی جبکہ 3 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 4 نومبر کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
سیمنٹ سستاہوگیا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی درخواست پر حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی پی 73
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :