Daily Mumtaz:
2025-11-27@22:00:34 GMT

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے۔

سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اورہ ان کی عمر 95 برس تھی ۔

وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے اورانہوں نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔

وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔

وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کرگئیں؛وزیر اعظم وسپیکر کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک :  وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم  نے مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعا کی ،اختیار ولی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی میں مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور تکلیف دہ صدمہ ہوتا ہے۔ والدین خصوصاً والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں اختیار ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کرگئیں؛وزیر اعظم وسپیکر کا اظہار افسوس
  • ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی تاریخی ناکامی ‘سنیل گواسکر کاپوسٹ مارٹم’ مطالبہ
  • کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد
  • سنیل گواسکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
  • گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
  • گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت پر ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا
  • سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا