کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل

یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری بڑھ گئی ہے کیونکہ ٹروڈو میڈیا کی غیر معمولی توجہ سے تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ تاہم تازہ تصاویر میں دونوں نہایت قریب اور خوش نظر آئے۔

دونوں کو پہلی بار جولائی 2025 میں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک ڈنر کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹروڈو کو کیٹی پیری کے لائف ٹائمز ٹور کے کینیڈا کنسرٹ میں بھی موجود دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام

کیٹی پیری نے حال ہی میں اداکار اورلینڈو بلوم سے اپنی 7 سالہ رفاقت اور 6 سالہ منگنی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جو اگست 2020 میں پیدا ہوئی۔

دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو سے 18 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ سابق جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکار پاپ سنگر تعلقات جسٹن ٹروڈو کینیڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکار پاپ سنگر تعلقات جسٹن ٹروڈو کینیڈا جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری

پڑھیں:

سعودی وفد کی آمد خوش آئند، باہمی تعلقات کا نیا باب: حافظ عبدالکریم

لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دینی، تاریخی اور قلبی وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت، محبت اور اعتماد کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ آخر میں سینیٹر حافظ عبدالکریم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس باہمی تعاون کو دونوں ممالک اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • مصر: شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • پاک افغان تعلقات میں تناؤ، بابر خان خٹک کا نغمہ ’نمک حرام‘ سوشل میڈیا پر وائرل
  • دونوں استعفوں پر میرے دستخط موجود ہیں، علی امین گنڈا پور کی تصدیق
  • سعودی وفد کی آمد خوش آئند، باہمی تعلقات کا نیا باب: حافظ عبدالکریم
  • پاکستان اور افغانستان کے حالیہ بگڑتے تعلقات
  • گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی