Jasarat News:
2025-12-01@00:55:09 GMT

53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹلی میں 70 سالہ شخص کا نابینا ہونے کا 53 سالہ ڈرامہ بے نقاب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والے جعلساز کی چال آخر کار پکڑی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسنزا سے تعلق رکھنے والے اس اطالوی شہری نے نصف صدی سے زائد عرصے تک معذوری فنڈز حاصل کرنے کے لیے نابینا ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ اس دوران اس نے مختلف سرکاری اور فلاحی اسکیموں کے ذریعے 10 لاکھ یورو (32 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق 53 سال قبل ایک حادثے کے بعد اسے مکمل طور پر نابینا قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے اسی جھوٹ کو بنیاد بنا کر مالی امداد لیتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

تاہم حال ہی میں اٹلی کی مقامی پولیس کو اس پر شک ہوا تو حکام نے خفیہ نگرانی شروع کردی۔ پولیس نے دوران تفتیش اس شخص کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جن میں وہ تیز دھار اوزاروں سے باغبانی کرتا اور دکانوں میں جا کر اوزاروں کا باریک بینی سے معائنہ کرتا نظر آیا۔

دو ماہ کی نگرانی کے بعد پولیس کو یقین ہوگیا کہ مذکورہ شخص نابینا نہیں بلکہ جعل سازی کر رہا تھا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی تمام مالی امداد منجمد کردی۔

اطالوی حکام کے مطابق ملزم پر ریاست کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف ٹیکس آڈٹ کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پر 2 لاکھ یورو کا ٹیکس جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور استغاثہ نے عدالت سے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق سواتی کالونی کے نیازی محلہ میں شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب کے دوران نشے میں دھت کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ کی، منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور عامر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم عامر شاہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • کراچی:کلفٹن میں خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خاتون کو قتل کرکے شناخت چھپانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • اہلیہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار
  • شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار