53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلی میں 70 سالہ شخص کا نابینا ہونے کا 53 سالہ ڈرامہ بے نقاب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والے جعلساز کی چال آخر کار پکڑی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسنزا سے تعلق رکھنے والے اس اطالوی شہری نے نصف صدی سے زائد عرصے تک معذوری فنڈز حاصل کرنے کے لیے نابینا ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ اس دوران اس نے مختلف سرکاری اور فلاحی اسکیموں کے ذریعے 10 لاکھ یورو (32 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) وصول کیے۔
رپورٹ کے مطابق 53 سال قبل ایک حادثے کے بعد اسے مکمل طور پر نابینا قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے اسی جھوٹ کو بنیاد بنا کر مالی امداد لیتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
تاہم حال ہی میں اٹلی کی مقامی پولیس کو اس پر شک ہوا تو حکام نے خفیہ نگرانی شروع کردی۔ پولیس نے دوران تفتیش اس شخص کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جن میں وہ تیز دھار اوزاروں سے باغبانی کرتا اور دکانوں میں جا کر اوزاروں کا باریک بینی سے معائنہ کرتا نظر آیا۔
دو ماہ کی نگرانی کے بعد پولیس کو یقین ہوگیا کہ مذکورہ شخص نابینا نہیں بلکہ جعل سازی کر رہا تھا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی تمام مالی امداد منجمد کردی۔
اطالوی حکام کے مطابق ملزم پر ریاست کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف ٹیکس آڈٹ کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پر 2 لاکھ یورو کا ٹیکس جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور استغاثہ نے عدالت سے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔