سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پرروک دیا گیا
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 34 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس دوران مختلف جھڑپوں میں 34 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی اسٹمپ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کی جعلی اسٹیمپس کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق امین خان اور حبیب اللہ، جو پشاور اور بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔ ان کے پاسپورٹس پر روانگی اور ملائیشیا آمد کے جعلی اسٹیمپس موجود تھے۔
ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔