کراچی:

جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، جس کے گلے میں چاقو پیوست تھا۔

2 گھنٹے طویل نازک سرجری کے بعد چاقو کو محفوظ طریقے سے نکال کر مریض کی جان بچالی گئی۔ عبدالرحمٰن نامی 40 سالہ مریض عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ہے، جسے گھریلو تنازع پر سوتیلے بیٹے نے گردن کے نچلے حصے میں چاقو مارا تھا۔

مریض کو گزشتہ صبح جناح اسپتال (جے پی ایم سی) لایا گیا، جہاں ایکس رے سے انکشاف ہوا کہ چاقو اتنی گہرائی میں پیوست ہے کہ اس کا سرا دوسری جانب جلد کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد شعیب کی سربراہی میں ڈاکٹر فراست اور دیگر طبی ماہرین نے 2 گھنٹے طویل آپریشن کیا۔

جناح اسپتال کراچی میں تھوراسک سرجن ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ایک ایسے مریض کی جان بچالی جس کی گردن میں چاقو گہرائی تک پیوست تھا اور صرف چند ملی میٹر کے فرق سے بڑی خون کی شریانیں زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔

چاقو گردن کے نچلے حصے یعنی Zone we میں موجود تھا، جو شہ رگ (Carotid artery) اور بڑی رگ (Internal jugular vein) کے عین درمیان سے گزرا۔ ڈاکٹر شعیب کے مطابق یہ کیس انتہائی نازک اور خطرناک تھا، اگر چاقو چند ملی میٹر بھی ادھر یا اُدھر حرکت کرتا تو مریض موقع پر ہی خون بہہ جانے سے جاں بحق ہوسکتا تھا۔

جنرل اینستھیزیا کے تحت گردن کا متاثرہ حصہ احتیاط سے کھولا گیا، چاقو کے اردگرد کے ٹشوز کو باریکی سے الگ کیا گیا تاکہ کسی بڑی شریان کو نقصان نہ پہنچے۔

سرجری کے دوران معلوم ہوا کہ External jugular capillary مکمل طور پر پھٹی ہوئی تھی جب کہ کچھ چھوٹی رگیں بھی زخمی تھیں، تاہم Carotid artery اور Internal jugular capillary معجزانہ طور پر سلامت رہیں۔

چاقو کو براہِ راست نگرانی میں محفوظ طریقے سے نکال کر زخم بند کیا گیا، جس کے بعد مریض اب ہوش و حواس میں اور مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ یہ نازک آپریشن جے پی ایم سی میں مکمل طور پر مفت کیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان جناح اسپتال میں چاقو

پڑھیں:

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قومی ایتھلیٹ کی ہلاکت

ہریانہ کے شہر روہتک میں جنونی مظاہرے کے دوران قومی اور بین الاقوامی پیرا پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق28  نومبر کو شادی کے موقع پر کچھ مہمانوں کے غیر اخلاقی رویے پر اعتراض کرنے کے بعد تقریباً 15 سے 20 افراد نے دھانکر پر لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے حملہ کیا، جب کہ اس کا دوست جتن کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک بیوی، 5 شوہر: بھارت کی 5 ہزار سالہ تہذیب یا عورت پر ظلم؟

ہجوم کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنے کرنے والے قومی ایتھلیٹ دھانکر کو پہلے بھوانی جنرل اسپتال منتقل کرنے کے بعد روہتک کے پانڈت بی ڈی شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

روہت دھانکر 2 بار جونیئر پیرا نیشنل ریکارڈ ہولڈر اور 7 بار سینیئر پیرا نیشنل چیمپیئن رہ چکے تھے، اور بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے تھے۔ پولیس نے اس کیس میں 6 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال نے 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا، بھارت کیوں بوکھلا گیا؟

دھانکر کے خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، اور واقعہ بھارتی معاشرت میں بڑھتی ہوئی ہجوم پرستی اور تشدد کی شدید تنبیہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت روہت دھانکر روہتک قومی ایتھلیٹ قتل ہجوم ہریانہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک آغا خان یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قومی ایتھلیٹ کی ہلاکت
  • کراچی، فائرنگ کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے زیادہ متاثر
  • کراچی: خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر نکالنے میں کامیابی
  • الشہید اسپتال کراچی کے تحت خدمتِ انسانت کا سفر جاری، شعبہ فیزیو تھراپی کا افتتاح، ویڈیو
  • فلائی جناح کا اندرون ملک نئے روٹس پر پروازوں کا آغاز
  • میری ریمپ واک پر تنقید کرنے والے ذہنی مریض ہیں، متھیرا
  • فلائی جناح نے کراچی سے جدہ کے لیے روزانہ نان اسٹاپ پرواز کا اعلان کر دیا
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں نئے ٹاور اور فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز