میری ریمپ واک پر تنقید کرنے والے ذہنی مریض ہیں، متھیرا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
میری ریمپ واک پر تنقید کرنے والے ذہنی مریض ہیں، متھیرا
کراچی (نیوزڈیسک) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے حال ہی میں ایک فیشن شو میں اپنی ریمپ واک پر تنقید کرنے والے افراد کو ذہنی مریض اور چھوٹے دماغ کے حامل افراد قرار دے دیا۔
متھیرا نے چند دن قبل ایک فیشن شو میں کیٹ واک کی تھی اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
متھیرا کی جانب سے فیشن شو میں ریمپ واک کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جسامت پر تنقید کی تھی، جس کے بعد اب اداکارہ و ماڈل نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ریمپ واک کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔
ماڈل و ٹی وی میزبان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو اپنے بارے میں غلط بات کرتے دیکھا اور پڑھا، وہ خوش ہیں کہ منتظمین نے انہیں شو میں آنے کی دعوت دی۔
انہوں نے بے جا تنقید کرنے والوں کو خاموش رہنے کا درس دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا لیکن ذہنی طور پر بیمار لوگ ان کے حوالے سے بیکار باتیں کر رہے ہیں۔
متھیرا نے اسٹوری میں لکھا کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا تھا، انہیں تھائرائیڈ کے مسائل رہے ہیں اور لوگ ان کی جسامت کے حوالے سے اس طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔
انہوں نے جس سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ مذکورہ پیج اور اس جیسے بہت سے دوسرے پیجز اور لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔
متھیرا نے لکھا کہ انہیں دنیا کی کوئی پرواہ نہیں، وہ خوبصورت ہیں، وہ دنیا میں اپنے اصولوں پر چلیں گی، انہیں فخر ہے کہ وہ بڑی لڑکی ہیں اور معاشرے والوں کے دماغ چھوٹے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لکھا کہ ان متھیرا نے ریمپ واک انہوں نے
پڑھیں:
بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارتِ داخلہ نے نئی ہدایات جاری کردیں
بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ضروری قرار دی گئی ہے۔
مسافروں کے لیے لازمی شرائطریٹرن ٹکٹ،
ہوٹل کی بکنگ،
بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات،
مکمل اور تصدیق شدہ سفری دستاویزات۔
امیگریشن حکام ہر مسافر کی سخت جانچ کریں گے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، انسانی اسمگلنگ یا مشکوک سفر کو روکا جاسکے اور مسافر کو سفر میں کسی رکاوٹ یا آف لوڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حالیہ دنوں میں متعدد پاکستانیوں کو ہوائی اڈوں پر آف لوڈ کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن کی ویڈیوز اور رپورٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ اس پس منظر میں وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے تمام ضروری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
وزارت کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شبیہ اور ذمہ دار ریاست کے تاثر کو بھی مضبوط کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں