—فوٹو: اے ایف پی

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاندار سفارت کاری سے پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا۔

امریکی چینل سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو غزہ میں جنگ بندی کے بعد عالمی رہنماؤں کے سامنے پرجوش انداز میں پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ کہہ کر پکارا۔

رپورٹ کے مطابق اپنی گفتگو ختم کرنے کے بعد ٹرمپ نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اسٹیج پر بلا یا تو اس موقع پر شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منظر ایک سال پہلے ناقابلِ تصور تھا کہ واشنگٹن طویل عرصے سے پاکستان سے فاصلہ رکھتا آیا تھا اور پاکستان کا چین سے قریبی تعلق بھی امریکا کے لیے ہمیشہ تشویش کا باعث رہا ہے۔

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی پوری مدت میں پاکستان کے کسی وزیرِاعظم کو فون تک نہیں کیا، 2021ء میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد انہوں نے پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا، لیکن ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت نے امریکی سفارت کاری کی بساط ہی پلٹ دی ہے جہاں وہ پاکستان کو گلے لگا کر پرانے دوست کو ناراض کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک پاکستان نے اس کھیل میں کمال مہارت دکھائی ہے، پاکستانی قیادت وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ مہمان بنی ہے اور دیگر سربراہانِ مملکت پر ہونے والی سخت تنقید سے وہ محفوظ رہے ہیں، پاکستان کی فوج امریکا میں بنے ریتھون میزائلوں کی نئی کھیپ کی منتظر ہے اور اس کے سفارت کاروں نے ایسے ٹیرف پر گفتگو کی ہے جو اس کے پڑوسی اور ازلی حریف بھارت پر لگائے گئے ٹیرف سے کافی کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ سب پاکستان نے نایاب معدنیات کی فراہمی کے وعدے کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

پاکستان میں اسے ایک سفارتی کامیابی کے طور پر سراہا جا رہا ہے، مگر بھارت میں اس حوالے سے سخت غصہ پایا جاتا ہے، کیونکہ روسی تیل خریدنے پر اسے بھاری امریکی ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں گرمجوشی لانے میں پاکستان کی طاقتور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکا اہم کردار ہے۔

ایک اسکول ٹیچر کے بیٹے عاصم منیر 2022ء میں آرمی چیف بننے سے قبل آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں، انہیں محتاط، کم بولنے والے اور حکمتِ عملی سے چلنے والے افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر عالمی منظر پر ابھرے، جس میں خدشہ پیدا ہوا تھا کہ کہیں یہ جھڑپ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا سبب نہ بن جائے۔

امریکی چینل کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مداخلت کی اور دونوں فریقوں سے لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا اور بعد میں اس کا کریڈٹ بھی خود لے لیا، پاکستان نے ٹرمپ کے اس بیان کی کھلے عام تائید کی اور بعد میں ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کر دیا، یہ ان کی دوسری صدارت میں کسی بھی ملک کی طرف سے اس اعزاز کے لیے پہلی نامزدگی تھی۔

پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب بھارت نے غصے میں ردعمل کا اظہار کیا اور تردید کی امریکی صدر نے جنگ بندی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور اصرار کیا کہ یہ معاملہ صرف اس کے اور پاکستان کے درمیان تھا، پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے اس لڑائی میں بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے جس کی تائید کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھی یہ بات کئی بار دہرائی، مگر بھارت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ابتدا میں شدت سے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس کا کوئی بھی طیارہ گرایا گیا ہے۔

اس جنگ کے خاتمے کے کچھ عرصے بعد پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ واشنگٹن روانہ ہوئے جہاں وہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر مدعو تھے، یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی فوجی سربراہ سول حکام کے بغیر امریکی صدر سے ملاقات کر رہا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں مقیم مصنف اور سیاسی و اسٹریٹیجک تجزیہ کار شجاع نواز نے سی این این سے کہا کہ ٹرمپ فاتحین کو پسند کرتے ہیں، انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر میں فوری فیصلہ کرنے والے اور فاتح کو دیکھا، ٹرمپ نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہارنے والوں کو پسند نہیں کرتے، شاید اسی لیے ان دونوں کے درمیان فوراً ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں پاکستان فیلڈ مارشل امریکی صدر پاکستان نے کہنا ہے کہ کے درمیان ا رمی چیف کے مطابق کیا اور ٹرمپ کو کے لیے

پڑھیں:

کاظم میثم کی شاندار انٹری اور ایم ڈبلیو ایم کو درپیش چیلنجز، ویڈیو رپورٹ

اسلام ٹائمز: عوامی مقبولیت کے باؤجود ایم ڈبلیو ایم کو سکردو حلقہ دو کی سیٹ کو بچانا اہم چیلنج ہوگا۔ وفاق میں نون لیگ کی حکومت ہے، جس کو پیپلز پارٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایسے میں وفاقی حکومت کا نفسیاتی دباؤ اور پھر تحریک انصاف کی اتحادی ہونے کے ناطے ایم ڈبلیو ایم کو دوہرے امتحان کا سامنا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس اپنے حلقے پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے شاندار استقبال نے سکردو کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ کاظم میثم اور ان کے رفقاء گلگت سے سکردو پہنچے تو جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ روندو سے لے کر سکردو پھر اپنے حلقے تک عوام کی اچھی خاصی تعداد نے کاظم میثم اور دیگر ممبران کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ گمبہ سکردو میں مالک اشتر چوک پر بڑا جلسہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سکردو میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی نے اپنی کارکردگی اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ استقبال کاظم میثم کا غیر متوقع پاور شو تھا۔ روندو سے لے کر سکردو میں اپنے حلقہ پہنچنے تک جگہ جگہ پر ان کے والہانہ استقبال کے بعد سکردو کی پیچیدہ سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات مزید دلچسپ ہوگئے ہیں۔ مزید تفصیلات آپ اس ویڈیو رپورٹ میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ کی ملاقات
  • سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: ایم آر آئی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ
  • غزہ میں عالمی امن فورس کی تعیناتی اور حماس کو غیر مسلح کرنیکے ٹرمپ منصوبے کو سنگین مسائل کا سامنا
  • کاظم میثم کی شاندار انٹری اور ایم ڈبلیو ایم کو درپیش چیلنجز، ویڈیو رپورٹ
  • ٹرمپ نے وینیزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا