چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کر رہاہے۔ عثمان شامی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ آٹھ دس سال سے ٹریننگ کر رہا ہے ، ملٹی ڈومین وار فیئر اتنا آسان نہیں ہے ، بھارت کو یہ سیکھنے کے لیے ابھی وقت لگے گا، افسوس کی بات ہےکہ مودی نے اپنی فوجی قیادت کوبھی ہائی جیک کرلیا ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی بھی اسی وجہ سے ہے کیونکہ بھارت کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ روائتی جنگ نہیں لڑ سکتے ،ان کی قابلیت نہیں ہے ، اس لیے اب بھارت نے سوچا کہ کرائے کے قاتل حاصل کر کے دوسری جانب سے در اندازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنے خطاب میں آرمی چیف نے نریندر مودی کو بالکل ٹھیک مشورہ دیا ہے کہ اسے برابری کی سطح پر پاکستان سےبات کرنی چاہیے اور امن کا راستہ نکالنا چاہیے۔
پروفیسر صاحبہ سے ملنے گیا انہوں نے ذکر کیا کہ دہلی، لدھیانہ اور بمبئی سے متعدد خواتین و حضرات کی خواہش ہے کہ انہیں بھی کسی تقریب میں پاکستان مدعو کیا جائے
دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ پہلے بیان دیا تھا کہ میں ایک گولڈن ڈوم بنانے لگا ہوں، چین نے گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم بنا لیا ہے اور اس کا ایک پروٹو ٹائپ تائیوان کے قریب سرحد پر نصب کردیا گیا ہے۔ یہ سسٹم بیک وقت ایک ہزار میزائل اور ڈرونز کو ٹریک اور ٹارگٹ کر سکتا ہے، یہ ہائپر سونک میزائل کوبھی نشانہ بنا سکتا ہے، حال ہی میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران جب ایران نے ہائپر سونک میزائل مارے تو اسرائیل انہیں نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ یہ سسٹم آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرتا ہے، یہ سمندر اور زمین پر موجود ریڈار اور سیٹلائٹس کے ساتھ اینٹی گریٹ ہو جاتا ہے، پھر تمام ڈیٹا کو دیکھ کر آنے والے خطرے کو نشانہ بنا تا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ایسا دفاعی نظام ہے جو چین کے کسی بھی حصے پر آنے والے خطرے کو نشانہ بنائے گا۔
زلزلے کی تباہی ہر طرف پھیلی تھی، کھلے آسمان تلے آباد خیمہ بستیاں انسانی المیے کی داستانوں سے بھری تھیں، غمگین چہرے مستقبل کی فکر سجائے تھے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ وار فیئر کے ساتھ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔