جہانیاں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔

جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کو

پڑھیں:

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز،پاکستان فاتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 115رنز کا ہدف پاکستان نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا
صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 7اعشاریہ 3اووز میں 46رنز کی شراکت داری قائم کی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز پراعتماد رہا اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوٹ نے 7 اعشاریہ 3 اووز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔اس موقع پر صاحبزادہ فرحان 23 رنز بناکر صائم ایوب کا ساتھ چھوڑ گئے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے ۔انہیں ایشا ملنگا نے آؤ ٹ کیا۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے ،انہوں 6 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے ، وہ ہسارانگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ کپتان سلمان آغا لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 14گیندوں پر اتنے ہی رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ رتنائیکے کے حصے میں آئی۔ فخر زمان صرف 3 رنز بناسکے ، انہیں بھی رتنائیکے نے پولین واپس بھیجا۔اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز پر سری لنکا کی صرف ایک وکٹ گری تھی، لیکن اسکور میں صرف 30 رنز کے اضافے پر اس کے 9 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ لی۔کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ سری لنکا کے سب سے نمایاں بیٹر رہے ، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ۔شاہین آفریدی اور محمد نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان مرزا اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔فائنل کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی پلیئنگ الیون میں واپس ہوئی ہے جبکہ وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا۔سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وہی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جس نے آخری میچ میں پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ عام پنڈی وکٹ جیسی نہیں، مگر پھر بھی 160 سے 170 رنز کا ٹوٹل قابلِ دفاع ہوگا۔ ان کے مطابق ٹیم کو صرف معیاری کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ سرد موسم کوئی مسئلہ نہیں اور ٹیم ایسے حالات کی عادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ میں 160 سے زائد اسکور مل جائے تو وہ اسے بونس سمجھیں گے ، سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سری لنکا نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ گذشتہ روز کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر
  • ابھی گنجائش ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن کی طرف نہ جائیں، رانا ثنااللہ
  • افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • ہو سکتا ہے کہ فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، حنیف عباسی
  • ملکی سلامتی کیخلاف سازش کرنیوالوں سے وہی سلوک کرینگے جو بھارت کیساتھ کیا: احسن اقبال
  • روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیا
  • ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز،پاکستان فاتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست