سری لنکا میں شدید موسمی حالات، مہمان ٹیم نے ٹور منی اور میچ فیس عوام کی مدد کیلیے عطیہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔
اسی دوران سری لنکا کی ٹیم نے تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
یہ اعلان ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کیا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے،ہم ںے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔
ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں محتاط رہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی مدد
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔