شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، شرم الشیخ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
شرم الشیخ ائیر پورٹ پہنچنے پر مصری یوتھ و اسپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، پاکستان کے مصر میں سفیر عامر شوکت اور پاکستان و مصری اعلی سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرم الشیخ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کے ساتھ 2 روزہ دورہ منامہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔
منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم 26 سے 27 نومبر تک بحرین میں قیام کریں گے، اور دورے میں نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر سینئر افسران بھی وفد کے ساتھ شامل ہیں۔
Crown Prince and Prime Minister of Bahrain H.R.H. Salman bin Hamad Al Khalifa receives Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at Bahrain International Airport in Manama on 26 November 2025.@AmirSaeedAbbasi @TararAttaullah pic.twitter.com/Qt4cPAj2Ob
— Media Talk (@mediatalk922) November 26, 2025
دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے سے روایتی گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی، اور عوام سے عوام کے روابط مزید مضبوط ہوں گے، جو باہمی مفاد میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحرین وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ،